مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سال 2026 کے ایشیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں کے انتخاب کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی۔ ایران کی قومی ٹیم کے گول کیپر علیرضا بیرانوند کے ساتھ سعودی عرب کی قومی ٹیم کے کھلاڑی سالم الدوسری اور البریکان اس اعزاز کے لیے حتمی امیدوار تھے۔
ایران کی قومی ٹیم اور تبریز کے فٹ بال کلب تراکتور کے گول کیپر علیرضا بیرانوند نے سعودی عرب کے سالم الدوسری اور البریکان کو شکست دے کر 2026 کے ایشیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بیرانوند کو یہ ایوارڈ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے پیش کیا۔ اس موقع پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ